حیدرآباد ۔28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی طیارہ حادثہ میں ہلاکت کے بعد حالیہ برسوں میں طیارہ کے حادثات میں ہلاک ہونے والے قائدین کی تفصیلات سوشیل میڈیا میں وائرل کی گئی۔
.1 کانگریس قائد سنجے گاندھی 23 جون 1980 کو نئی دہلی کے صفدر جنگ ایرپورٹ پر طیارہ کے حادثہ میں ہلاک ہوئے تھے ۔
.2 کانگریس قائد مادھو راؤ سندھیا کی 30 ستمبر 2001 کو اترپردیش کے مین پوری ضلع میں طیارہ کے حادثہ میں موت واقع ہوئی۔ وہ ایک خانگی طیارہ سے سفر کر رہے تھے۔
.3 لوک سبھا کے سابق اسپیکر جی ایم سی بالا یوگی کی 3 مارچ 2002 کو آندھراپردیش کے کرشنا ضلع میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاکت ہوئی۔ وہ ہیلی کاپٹر بیل 206 کے ذریعہ سفر کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
.4 ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کی 8 ڈسمبر 2021 کو ٹاملناڈو کے نیلگری ضلع میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹر M1-17V-5 سے پرواز کے دوران حادثہ میں ہلاکت ہوئی۔
.5 ہومی جہانگیر بھابھا کی 24 جنوری 1966 کو فرانس کے ماؤنٹ بلینک پہاڑیوں میں طیارہ کے حادثہ میں موت واقع ہوئی۔
.6 سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 2 ستمبر 2009 میں نلا ملا کے جنگلاتی علاقہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاکت ہوئی۔
.7 گجرات کے سابق چیف منسٹر وجئے روپانی 12 جون 2025 کو احمد آباد ایرپورٹ سے قریب ایر انڈیا کے بوئنگ 787 کے حادثہ میں ہلاک ہوئے۔1