واشنگٹن 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) منی سوٹا امریکہ میں ایک واحد انجن والا طیارہ برقی تاروں میں پھنسنے کے بعد الٹا لٹکا رہا ۔ طیارہ میں پائلٹ 65 سالہ تھامس کوسکووچ تنہا تھا جب یہ واعہ پیش آیا ۔ پائلٹ کو کسی زخم کے بغیر بچالیا گیا جبکہ ان تاروں میں برقی رو منقطع کردی گئی تھی ۔ یہ واضح نہیں ہوا کہ طیارہ حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ کیا تھا ۔