طیارہ حادثہ اور مہلوکین کے ارکان خاندان کے غم کا شدید احساس ہے : ایران

   

٭ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ہوابازی تنظیم میں ایران کے نمائندہ نے آج یوکرینی طیارہ حادثہ میں ہلاک ہوجانے والے 176 مسافرین کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا اور کہا کہ ایک ایرانی ہونے کے ناطے انہیں حادثہ کا احساس بہت زیادہ ہے اور مہلوکین کے ارکان خاندان پر کیا گزر رہی ہوگی اس کا بھی ہم بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں۔ یاد رہیکہ امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے جمعرات کے روز ایران کی اس پیشکش کو منظور کرلیا ہے جو یوکرینی طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے کی گئی ہے۔