احمدآباد ۔ 13 جون (ایجنسیز) گجرات کے احمداباد میں پیش آئے المناک فضائی حادثہ کے وقت طیارے میں جملہ 242 افراد سوار تھے جن میں سے 26 مسلمان مسافر احمدآباد سے تعلق رکھتے تھے۔ مقامی امدادی ٹیموں نے اب تک ملبے سے کم از کم 204 نعشیں برآمد کر لی ہیںجبکہ صرف ایک برطانوی شہری زندہ بچ پایا۔ جاں بحق مسلم مسافروں میں یاسمین بدرالدین، ماسٹر محمد عدنان، ساجدہ، فیصان عطاری ؛ عقیل، عقیل کا لڑکا ، مریم عنایت، پٹیل ساحل سلیم ابراہیم، سید عنایت علی سید میاں، سیدہ نفیسہ عنایت علی، سید تسکین عنایت علی، سید وقی علی عنایت علی، سید امانی علی (بچہ)، سید جاوید علی، سیدہ مریم جاوید علی، سید زین علی (بچہ)، تاجم آدم، حسینہ آدم، تاپیلی والا (ایس)، واہورا یاسمین یاسین بھائی، یاسین کا لڑکا، شیٹھ والا (ایف) لڑکا ، سلمیٰ بنت راوف بھائی، اور حنا ابراہیم شامل ہیں۔ حکام متاثرہ خاندانوں اور مقامی مسلم قائدین اور علما کے ساتھ مل کر غم زدہ خاندانوں کی مدد اور تدفین کے انتظامات کر رہے ہیںجبکہ ایر انڈیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن اور بھارتی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہیلپ لائنز اور کونسلنگ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
طیارہ حادثہ پر آئی ایم سی آر کی تعزیتی نشست
نئی دہلی،13 جون(یو این آئی) انڈین مسلم فار سول رائٹس نے احمدآباد میں ائیر انڈیا کے طیارہ کیساتھ پیش آئے دردناک حادثے کے تناظر میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا ۔تنظیم کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا ہے کہ احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کے المناک حادثے سے ہم سب کو گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ہم سبھی غمگین ہیں۔ اس حادثے میں متعدد ممالک کے مسافروں اور ایک میڈیکل کالج کے متعدد طلباء اور عملے سمیت کئی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔