حیدرآباد 19اکتوبر (یو این آئی) چینائی سے حیدرآباد جانے والے طیارہ میں ایک 38 سالہ خاتون آئی ٹی پروفیشنل خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب ایک شخص، جو چینائی میں کام کرتا ہے ، براہ حیدرآباد اتر پردیش جا رہا تھا اور مبینہ نشہ میں تھا۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی تھیں جبکہ ملزم بھی ان کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔ جب طیارہ حیدرآباد دایرپورٹ پر اترنے والاتھا، تو خاتون نے محسوس کیا کہ کوئی اسے چھو رہا ہے ، اور ملزم کا ہاتھ دیکھ کر اس نے چیخ وپکار شروع کردی۔ لینڈنگ کے بعدخاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔پولیس کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ حرکت اتفاقی طورپرکی۔