طیارہ میں سگریٹ نوشی پر ایک شخص گرفتار ‘ جرمانہ

   

رانچی 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ میں ایک شخص کو طیارہ سے اتار کر گرفتار کرلیا گیا جب اس نے طیارہ کے بیت الخلا میں سگریٹ نوشی کی ۔ اس شخص کو اب تین ماہ کی جیل اور ایک لاکھ روپئے جرمانہ ہوسکتا ہے ۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب رانچی جانے والی پرواز میں دھویں کا الارم بج اٹھا ۔ ملزم پر اب تک کوئی ناقابل ضمانت الزام عائد نہیں کیا گیا ہے ۔