طیارہ میں کبوترکو پکڑنے مسافرین کی کوشش

,

   

گو ایر فلائیٹ کی پرواز میں تاخیر
٭ احمدآباد ۔ جئے پور روانہ ہونے والے گوایر طیارہ کی پرواز میں کم از کم 30 منٹ کی تاخیر ہوئی جب ایک اُڑتا ہوا کبوتر راہ بھٹک کر طیارہ میں داخل ہوگیا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ احمدآباد ۔ جئے پور پرواز کرنے والے طیارہ میں خود ایک بھٹکا ہوا کبوتر اُڑان بھر رہا ہے اور طیارہ میں سوار مسافرین اس کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آخر یہ کبوتر کس طرح طیارہ میں داخل ہوا۔