نئی دہلی : دارالحکومت دہلی میں ایک مسافر نے طیارے کی روانگی سے قبل اپنے کورونا پازیٹیو ہونے کا اعلان کیا۔انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کی حفاظت کی خاطر پائلٹ نے جہاز کو اڑانے کے بجائے پارکنگ بے کی طرف واپس لے گیا۔انڈین ایئرلائن انڈیگو کا مسافر طیارہ سکس ای 286 پونے کے لیے جمعرات کو روانہ ہو رہا تھا جب ایک مسافر نے طیارے کے عملے کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس پازیٹیو ہیں اور ثبوت کے طور پر دستاویزات بھی دکھائیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایئر بس اے 320 نے کنٹرولرز سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور واپسی کا فیصلہ کیا۔