طیارہ کے ایندھن کی قیمت میں مسلسل دوسرے ماہ بھی اضافہ

   

نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) ملک میں ہوابازی کے ایندھن کی قیمتوں میں تین ماہ تک تخفیف کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز مسلسل دوسری بار اضافہ کر دیا ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گھریلو ایئر لائنز کے لیے ایوی ایشن فیول (اے ٹی ایف) 2,677.88 روپے (تین فیصد) مہنگا ہو گیا ہے اور دارالحکومت دہلی میں آج سے 92,021.93 روپے فی کلو لیٹر تک پہنچ گیا ہے ۔ اس سے قبل یکم جولائی کو بھی قیمتوں میں 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ اپریل، مئی اور جون میں قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ کولکتہ میں طیارے کا ایندھن 2,459.16 روپے (2.65 فیصد) مہنگا ہو گیا ہے اور اب یہ 95164.90 روپے فی کلو لیٹر تک پہنچ گیا ہے ۔ ممبئی میں اس کی قیمت 2,527.91 روپے (3.02 روپے ) اور چنئی میں 2,986.17 روپے (3.23 فیصد) بڑھ گئی ہے ۔ آج سے ایک کلو لیٹر اے ٹی ایف کی ممبئی میں قیمت 86,077.14 روپے اور چنئی میں 95,512.26 روپے ہے ۔