کھٹمنڈو ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کا واحد بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو جمعہ کے روز حالیہ دنوں میں درست کئے گئے رن وے پر ایک طیارہ کے پھسل جانے کے واقعہ کے بعد بند کردیا گیا۔ متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ یتی ایئرلائنز کا ATR72-500 طیارہ نیپال کے جنوبی علاقہ سے 66 مسافروں کے ساتھ کھٹمنڈو آرہا تھا۔
