طیارہ کے کیبن سے اسمگلنگ پر ایرانڈیا کا ملازم گرفتار

,

   

نئی دہلی : ایئر انڈیا عملہ کے ایک رکن اور کیٹرنگ اسٹاف کے ملازم کو دہلی ایئرپورٹ کسٹمز عہدیداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔ اِس ملزم نے 72.47 لاکھ لاگتی 1.6 کیلو گرام سونے کو اسمگل کرنے کی مبینہ کوشش کی تھی۔ ایئر انڈیا کا یہ ملازم لندن سے آنے والے طیارہ میں یہاں پہونچا تھا۔ اِس نے طیارہ کے اوور ہیڈ بن میں چاندی کے ورق چڑھائے گئے 4سونے کے کڑوں کو چھپایا تھا۔