ایمسٹرڈم: فضائی سفر کے دوران مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام مسافروں کی سخت چیکنگ کی جاتی ہے جو بعض اوقات مسافروں کو ناگوار بھی گزرتی ہے ، اب نیوزی لینڈ کی ایئر لائن نے ایک اور ایسا ہی اقدام متعارف کروا دیا جس سے مسافر پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ایئر نیوزی لینڈ نے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کا وزن کرنا شروع کردیا، جون کے مہینے میں ایئر نیوزی لینڈ کے 10 ہزار سے زیادہ مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے پیمانے پر کھڑے ہو کر اپنا وزن کروانے کی ضرورت ہوگی۔