نئی دہلی۔ نئی دہلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایئر انڈیا ایکسپریس کا 28 سالہ نوجوان پائلٹ ارمان طیارے کی کامیاب لینڈنگ کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پائلٹ ارمان کل سری نگر سے دہلی کی طرف پرواز کر رہے تھے اور انہوں نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کو بحفاظت اتارا۔جب وہ ڈسپیچ آفس پہنچے تو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ غش کھا کر زمین پر گر پڑے۔ فوری طور پر انہیں اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔