طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد سیتا رمن نے بھوٹان کا دورہ منسوخ کر دیا

   

سلی گوڑی، 31 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کے روز مشرقی ہمالیہ میں خراب موسم کے باعث اپنا چار روزہ بھوٹان کا دورہ منسوخ کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کے طیارے کو شمالی بنگال کے باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اتارنا پڑا۔ وزیر خزانہ بھوٹان جا رہی تھیں، مگر خراب موسم اور کم نظر آنے کی وجہ سے ان کا طیارہ پارو ایئرپورٹ پر نہیں اتر سکا۔ راجدھانی تھمپو جانے والے طیارے کا راستہ بدلنے کے بعد محترمہ سیتارمن نے رات سلی گوڑی کے ایک ہوٹل میں گزاری۔ جمعہ کے روز وہ باگڈوگرا ہوائی اڈے پر واپس پہنچیں، جہاں مقامی بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔