طیب اردغان ترکی کے صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کی، لگاتار تیسری مرتبہ ترکی کے صدر منتخب

,

   

انقرہ: ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردغان نے ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرکے وہ لگاتار تیسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ ترکیہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر اردغان نے دوسرے مرحلے میں انتخاب جیت لیا ہے۔ اردغان کی جیت کی خوشی میں ملک بھر میں ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور جیت کا جشن منا رہے ہیں۔  مطابق اب تک 99.85 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے، جس میں رجب طیب اردغان کو 52.16 فیصد اور ان کے حریف کمال قلیچ دار اوغلو کو 47.84 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
واضح ہو کہ اتوار کو ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے کےلئے ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا اور 5 بجے تک پولنگ ہوتی رہی ۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔