حیدرآباد ۔ 22اپریل ( سیاست نیوز) چادر گھاٹ حدود میں ایک ظالم ماں کی ہولناک حرکت منظر عام پر آئی جس نے اپنی ساڑھے تین ماہ کی بچی کو زمین پر پٹک کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بچی کے فوت ہونے کے بعدیہ حقیقیت منظر عام پر آئی ۔ بچی تقریباً تین ماہ سے بیماری کا شکار تھی اور مختلف ہاسپٹلز میں زیرعلاجتھی ۔ بتایا جاتا ہیکہ ساڑھے تین ماہ کی ہمالتا جو واحد نگر علاقہ کے ساکن وینکنا کی بیٹی تھی ۔ وینکنا نے دوسری شادی کی تھی اور متوفی لڑکی دوسری بیوی وانی کی بیٹی تھی ۔ جنوری میں پہلی مرتبہ اس لڑکی کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ لڑکی کے سرپرزخم کا نشانہ تھا ۔ 15 فبروری لو لڑکی کو ڈسچارج کیا گیا تھا اور لڑکی کو 13اپریل کے دن دوبارہ رجوع کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی فوت ہوگئی ۔ لڑکی کے سرپر زخم اور مار کے نشان کے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع حاصل نہیں ہورہی تھی اور وانی نے بھی اس بات کو راز میں رکھا تھا ، تاہم گشتہ روز گھر میں کام کرنے والی خاتون لنگماں نے لڑکی کے والد وینکنا کو بتایا کہ وانی اکثر لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کرتی تھی اور ایک مرتبہ لڑکی کو اس ظالم خاتون نے زمین پر پٹک دیا تھا جس کے بعد سے اس کی صحت خراب ہوگئی ۔ اس بات کی اطلاع کے بعد وینکنا نے پولیس چادر گھاٹ میں شکایت درج کروائی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔