حیدرآباد 3 جون (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر قائد ظفر جاوید کو ریاستی سطح کی اڈوائزری کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ جنرل سکریٹری تنظیمی اُمور کے سی وینو گوپال کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ کے لئے اڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 15 رکنی اڈوائزری کمیٹی میں ظفر جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ پارٹی کی تادیبی کارروائی کمیٹی میں بھی اُنھیں بحیثیت رکن شامل کیا گیا۔ واضح رہے کہ پردیش کانگریس کمیٹی میں ظفر جاوید سینئر نائب صدر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کانگریس قائدین نے ظفر جاوید کو اہم کمیٹیوں میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔1