لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔پی ٹی آئی کے سربراہ ہائی کورٹ میں سڑک حادثے میں پارٹی کے کارکن ظلِ شاہ کی موت کے حوالے سے حقائق اور شواہد کو چھپانے سے متعلق کیس میں اپنی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے پیش ہوئے ، جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری وکلا سے استفسار کیا کہ مجھے آپ بتائیں، آپ تین پراسیکیوٹر کھڑے ہیں، آپ بتائیے آپ نے جو ایف آئی آر پڑھی اس سے ان کا کیا تعلق بنتا ہے ؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ چھوڑ دیں کہ ملزم کون ہے ، صرف یہ دیکھیں کہ کیا ان کی ضمانت منسوخ ہوتی ہے ؟عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کردی۔