ظہیرآباد4 ؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی ظہیرآباد ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے ایس آر فنکشن ہال، منگی چورستہ نیالکل منڈل میں کانگریس پارٹی کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد کیا سابق وزیر ڈاکٹر چندر شیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب مقامی اداروں جات زیڈ پی ٹی سی ایم پی ٹی سی اور گرام پنچایت سرپنچوں کے انتخابات منعقد ہوگئیں جس میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے تمام طرز محنت کوشیش کرنے اور ریاستی حکومت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی عوامی ثمرات اسکیمات سے عوام کو واقف کروانے کانگریس کارکنوں کو مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کی امید کر رہے ہیں، جنہوں نے پارٹی کے لیے میدانی سطح پر پارٹی کو مضبوط کیا ہے ایسے ہی فرد کو کانگریس پارٹی اپنا امیدوار بنائیں گء جس کی منڈل کانگریس پارٹی امیدواروں کی جانچ کریں گء فلاحی اسکیموں سے کی کانگریس پارٹی کا دہیی انتخابات میں جھنڈا لہرائیں گء اس مواقع پر منڈل صدر کانگریس پارٹی سرینواس ریڈی میر رضی الدین علی مسعود سابق سرپنچ حدنور بھاسکر ریڈی، چیرمین سدی لنگایا وائس چیرمین تروپتی ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی چندرپا ویگر کانگریس قائدین موجود تھی۔