ظہیرآبادمیں وجئے دیوس، تلنگانہ تلی کو خراج

   

ظہیرآباد ۔9 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وجئے دیوس کے موقع پربی آر ایس پارٹی ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی آر سابق وزیر و رکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی ہریش راؤ کی ہدایات پر ایم ایل آئے کیمپ آفیس میں رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانِک راؤ نے تلنگانہ تلی کے مجسمہ کو دودھ سے نہلایاجبکہ دستور ساز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے عکس پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 9دسمبر وہ دن ہے جب کے سی آر نے تلنگانہ کے لئے اپنی جان کی بازی لگائی ، 29 نومبر سے 9 ڈسمبر تک کے۔ سی۔ آر کی کی گئی تاریخی مرن برت کے دباؤ پر ہی مرکز نے تلنگانہ ریاست کے قیام کا اعلان کیا تھا۔اسی لیے9 ڈسمبر کو ہر سال وجئے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں سابق نمائندہ چیئرمین بلدیہ تنظیم احمد، سینئر لیڈر ناما روی کرن، سابق ٹاؤن صدر محی الدین، سابق کونسلر عبداللہ، یوتھ صدر روی, سابق حج کمیٹی رکن یوسف، مِتھن راج، گنیش،نرسمہا ریڈی، ناگنّا پٹیل، ابراہیم،علی علیم ، زبیر، جعفر، ذاکر، عامر, فیاض، ساجد، دیگر قائدین اور کارکنان موجود تھے ۔