ظہیرآباد۔/10 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے آج شام یہاں ایم ایل اے کمپ ہاوس میں 21,90,500 روپئے مالیتی سی ایم ریلیف فنڈ کے امدادی چیکس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تمام منڈلوں سے تعلق رکھنے والے 72 افراد میں تقسیم کئے جنہوں نے اپنا علاج مختلف کارپوریٹ ہاسپٹلس میں کروایا تھا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے قائدین شیخ فرید رکن ساوتھ سنٹرل ریلوے یوزرس کنسلٹیٹو کمیٹی، محمد یعقوب سابق صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد ٹاون ، ناما روی کرن سابق رکن بلدیہ، بابی اور دوسروں کے بشمول حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں شامل پانچ منڈلوں ظہیرآباد ، جھرہ سنگم ، نیالکل، کوہیر، مگڑم پلی اور میونسپلٹی ظہیرآباد سے تعلق رکھنے والے استفادہ کنندگان اور ان کے ہمراہ آنے والوں کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔