ظہیرآباد اسلامک سنٹر میں جی آئی او کے کیلنڈر اور ڈائری کی رسم اجرائی

   

ظہیر آباد۔18/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )گرلز اسلامک آرگنائزیشن GIO ظہیر آباد یونٹ کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر میں سال 2023 کے کیلنڈر اور ڈائری کی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد محمد ناظم الدین غوری کے ہاتھوں رسم اجرا عمل میں آئی۔اس موقع پر معاون امیر مقامی محمد معین الدین سیکریٹری رابطہ عامہ محمد زبیر احمد ناظمہ شعبہ خواتین جمیلہ فیروز معاون ناظمہ سارہ تبسم صدر جی آئی او مصباح فاطمہ سیکریٹری طوبیٰ ارم اور ممبرز کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔
آنکھوں کی روشنی پروگرام کا معائنہ
مدہول 18/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم پی ڈی او سریش بابو اور ڈپٹی ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر ادریس نے کہا کہ ہم آنکھوں کی روشنی کے پروگرام کو ریاستی حکومت کی طرف سے مکمل طور پر نابینا پن کے خاتمے کے لیے متعارف کرائے گئے اور لاگو کیا جائے گا مدھول میں سری پشوپتی ناتھ شیوا مندر کے قریب منڈپم میں قائم آئی لائٹ سنٹر کا معائنہ کرنے کے بعد عملہ کو چیلنجنگ ہدایات دی گئیں ۔