ظہیرآباد ا قلیتی اقامتی اسکول میں ایڈس ڈے پروگرام

   

ظہیرآباد ۔ پرنسپال تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالج موضع الگول منڈل ظہیرآباد کے ایس جمیل کی اطلاع کے بموجب اسکول و کالج ہذا میں یوم عالمی ایڈس منایا گیا ۔ اس موقع پر منعقدہ شعور بیداری پروگرام کے شرکاء کو ٹیچرس و لکچررس کے خطابات کے ذریعہ ایڈس سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں ۔ اس مہلک بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے بھی واقف کرایا گیا ۔ طلباء کے شکوک و شبہات کو سوالات و جوابات کے ذریعہ دور کیا گیا اور اس بیماری سے ہونے والی جسمانی و ذہنی کمزوری اور قوت مدافعت کو چند مثالوں کے ذریعہ سمجھایا گیا ۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر مقصود احمد ٹیچرس وشواناتھ ، انیل ، محمد معزالدین اور دیگر کے بشمول طلبا کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔ جبکہ طلباء کو ریڈ ربن کے نمونہ کے طور پر دکھا گیا ۔ منظر قابل دید تھا ۔