ظہیرآباد: بی آر ایس امیدوار مانک راؤ کی انتخابی مہم

   

ظہیرآباد یکم/ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی رکن اسمبلی و بی آر ایس امیدوار کونینٹی مانک راؤ نے پارٹی رقفاء کے ہمراہ آج جھرہ سنگم منڈل کے مختلف مواضعات کا انتخابی دورہ کرتے ہوئے دیہی عوام سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ بی آر ایس عوام کے آشیرواد سے ریاست تلنگانہ میں تیسری مرتبہ اقتدار سنبھالنے جارہی ہے اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ انہیں کامیابی سے ہمکنارکرتے ہوئے کے سی آر حکومت کو مضبوط کرنے میں تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنی انتخابی مہم میں سبز باغ دکھاتے ہوئے رائے دہندوں کے کان خوش کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے تمام رائے دہندوں سے گزارش ہے کہ وہ انتخابات کے موقع پر ’’ کار ‘‘ کے نشان پر اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرتے ہوئے انہیں کامیاب کریں ۔ چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ شیڈولڈ کاسٹس کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن وائی نروتم ، سی ڈی سی چیرمین اوما کانت پاٹل نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر جھرہ سنگم منڈل پارٹی کے صدور وینکٹیشم ، سابق ایم پی پی بوگولا سنگمیش ، رکن ساوتھ سنٹرل ریلوے بورڈ شیخ فرید ، کاویلی کرشنا ، نرسملو ، مانک پربھو گوڑ اور دیگر نے اپنی شرکت درج کرائی۔