ظہیرآباد: خضر یافعی کرکٹ ٹورنمنٹ کا کل سے آغاز، فاتح ٹیم کو 6 لاکھ روپئے انعام

   

ظہیرآباد۔/3 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد کرکٹ ٹورنمنٹ کے زیر اہتمام خضر یافعی کرکٹ گولڈ کپ ٹورنمنٹ کا 5 جنوری صبح ٹھیک 8-30 بجے سے باگاریڈی اسٹیڈیم میدان میں آغاز عمل میں آئے گا۔ جس کا افتتاح خضر یافعی بی آر ایس قائد کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ ٹورنمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹی صدر پباتی سنتوش کمار گپتا آرگنائزیشن صدر محمد مسعود علی نائب صدر محمد عظمت نے بتایا کہ کرکٹ ٹورنمنٹ میں مختلف مقامات کی 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پہلا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 6 لاکھ روپئے انعام اور ٹرافی ، جبکہ دوسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 3 لاکھ روپئے اور ٹرافی مہمان خصوصی محمد خضر یافعی بی آر ایس قائد کے ہاتھوں سے سرفراز کیا جائے گا۔ باگا ریڈی اسٹیڈیم اسپورٹس گراؤنڈ کی تزئین نو کی گئی۔ خضر یافعی سماجی کارکن بی آرایس قائد نے شائقین کرکٹ سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔