ظہیرآباد ۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے موجودہ رکن اسمبلی کونینٹی مانک راؤ کو تیسری مرتبہ بی آر ایس امیدوار بنائے جانے پر رکن اسمبلی نے اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ عقیدت و احترام سے شہر کی معروف درگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادیؒ پر حاضری دی اور چادر گل پیش کیا۔ حافظ محمد شکیل امام مسجد بغدادی نے ختم شریف پڑھا اور سید شاہ فرحان قادری بغدادی (برادر سجادہ نشین ) نے رکن اسمبلی کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر صدر بی آر ایس ظہیرآباد ٹاؤن الحاج سید محی الدین ، سابق میونسپل چیرمین منکال سبھاش ، صدر میناریٹی سیل گورے میاں سکندر ، سریکانت ریڈی ، محمد فاروق علی ، ویجناتھ ، ارون ، جمیل قریشی ، محمد علی ، محمد ظفر شاہ علی ، محمد اکبر درگاہی ، محمد فیاض ، محمد مرتضٰی ، محمد محمود کے علاوہ دیگر قائدین موجود ت