ظہیرآباد صدرنشین بلدیہ محمد یونس ، نائب صدر کے شری شاہ منتخب

   

ظہیرآباد ۔ 17 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد مجلس بلدیہ کا انتخابی تجسس کا اختتام عمل میں آیا ،آر ڈی او ظہیرآباد کی راست نگرانی میں حلف برداری صدرنشین بلدیہ و نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ظہیرآباد میونسپل صدرنشین بلدیہ و نائب صدرنشین بلدیہ کے انتخابات میں کانگریس پارٹی امیدواروں محمد یونس کو کانگریس ، مجلس ، آزاد اراکین ، ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شٹکار کی تائید پر اور نائب صدرنشین بلدیہ سری شاہ کے حق میں ہاتھ اُٹھا کر ووٹ دیا ۔ اکثریتی حمایت کے بعد محمد یونس کو صدرنشین بلدیہ اور نائب صدر سری شاہ کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔ حریف جماعت بی آریس پارٹی و بی جے پی رکن اسمبلی نے بی آریس امیدوار کی تائید کی ۔ واضح اکثریت نہ ہونے پر بی آریس اُمیدوار کو ناکامی ہوئی ۔ کانگریس پارٹی ، آزاد امیدوار کے ارکان بلدیہ نے کونسل ہال میں تمام نومنتخبہ کانگریسی ، مجلسی ، آزاد اراکین بلدیہ کی حلف برداری تقریب میں حصہ لیتے ہوئے حلف لیا ۔ پہلے مسلم مرد صدرنشین بلدیہ کی حیثیت سے محمد یونس کے انتخاب پر ظہیرآباد کے اقلتیوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ محمد یونس وارڈ نمبر 15 سے مسلسل کئی مرتبہ رکن بلدیہ بھاری اکثریت سے کامیابی درج کراچکے ہیں ۔ اُنھیں تمام مذاہب کی عوامی تائید حاصل ہے ۔