نیالکل20/ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ
یوز) ظہیرآباد میلاد کمیٹی کی جدید تشکیل دی گئی جس کی سرپرستی جناب گورے میاں سکندر صدر میناریٹی نائب صدر محمد علی سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ نے کی جس میں متفقہ طور پر جناب شیخ جہانگیر کو صدر میلاد کمیٹی ظہیرآباد نائب صدر عنایت علی محمد ابراہیم خلیل جنرل سیکریٹری اظہرالدین جوائینٹ سیکریٹری محمد وسیم محمد معین خازن شیخ ناصر عزیز محمد صادق اراکان شیخ خسرو محمد شہباز یوسیف بابا شیخ مبین محمد عظیم نوید محی الدین پٹیل آصف ویگر کو شامل کیا گیا ۔صدر میلاد کمیٹی شیخ جہانگیر گورے میاں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد النبی ﷺکے دن مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے گنیش وسرجن میلاد النبی ﷺکے پیش نظر قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے جشن میلاد النبی پرامن طور پر منائیں اور ٹھیک 9 بجے عیدگاہ میدان میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مستحسن اقدام کا آغاز سابق صدر میلاد کمیٹی ایم اے علیم مرحوم کی کاوشوں سے جاری ہوا تھا جو گذشتہ 9 سالوں سے جاری ہے اس موقع پر شیخ وحید رفیق انصاری محمد الطاف صادق نواز عظیم صلاح الدین بیربل محمد ارشاد ویگر موجود تھے۔