موضع بھارت نگر میں سی پی آئی ضلع سکریٹری سید جلال الدین کی بھوک ہڑتال
ظہیرآباد : سکریٹری سی پی آئی ضلع سنگاریڈی ڈیویژن سید جلال الدین نے آج ظہیرآباد میونسپل انتخابات منعقد کرواانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ظہیرآباد کے نواحی علاقے بھارت نگر ( تمڑپلی ) میں غیرمعینہ مدت بھوک ہڑتال کیمپ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر سی پی آئی ریاستی کونسل ممبر جئے پرکاش راؤ نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کے تقریباً میونسپلٹی میں مقررہ وقت پر انتخابات منعقد ہوچکے ہیں جبکہ ظہیرآباد میونسپل انتخابات کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے چھ ماہ گذرچکے ہیں اس کے باوجود ریاستی حکومت نظرانداز کررہی ہے جو مقامی عوام کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔ میونسپلٹی ظہیرآباد کو اسپیشل افیسر کے تقرر کے ذریعہ چلایا جارہا ہے جس سے شہر کے ترقیاتی کام ٹھپ ہوچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انھوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ یہ بھوک ہڑتال کیمپ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ریاستی حکومت بلدی انتخابات کا اعلان نہیں کرتی ۔ اس موقع پر کے نرسمہلو سی پی آئی ڈیویژن سکریٹری ، اشفاق حسین ، اظہرالدین ، معین الدین ، شنکر ، محبوب خان ، روبینہ ، سوشیلا ، لکشمی ، مصطفی ، سینو و دیگر موجود تھے ۔