ظہیرآباد میں آبی سہولتوں کیلئے جامع منصوبہ بندی

   

موضع بلال پور میں جلسہ ، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب ، مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس کی اجرائی کا اعلان

کوہیر:۔مسٹرہریش راؤ ریاستی وزیر فینانس نے کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے موضع بلال پور میں ریتوودیکا کی عمارت کا افتتاح کیا اور موضع سجاپور میں پلے پرگتی پروگرام میں حصہ لیا بعدازاں موضع بلال پور میں منعقدہ ایک عوامی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ظہیرآباد،کوہیر کی زمین بڑی زرخیز ہے یہاں کے کسانوں کو صرف پانی کی ضرورت ہے یہاں کے کسان اچھی فصل اُگاتے ہیں اس لئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے گوداوری کا پانی کالیشورم تک لفٹ کرتے ہوئے ظہیرآباد تک پہنچایا کے کاموں کا آغاز کردیا ہے جس کی وجہ سے ظہیرآباد کی 1.6 لاکھ ایکڑاراضی سیراب ہوگی۔ اس موقع پر موضع کے سرپنچ نرسملو نے موضع کے مسائل سے ریاستی وزیر کو واقف کروایا جن میں ایک پی ایچ سی سنٹر ، دواخانہ اور گرام پنچایت کے نئی عمارت اور آنگن آوری بلڈنگ کے علاوہ سڑکوں کیلئے ایک کروڑ روپیہ منظور کرنے کا اعلان کیا اور کوہیر مستقر میں زیر تعمیر نئی دواخانہ کی عمارت جو کہ 1250 کروڑ روپیہ کی لاگت سے زیر تعمیر ہے اس کے کاموں کو جلد کرانے ایڈیشنل کو ہدایت دی اس موقع پر وزیر موصوف زیادہ تر اردو زبان میں تقرر کی مقامی عوام کی اصرار پر تلگو میں اپنی تقرری جملے ادا کئے ۔ اس موقع پر ظہیراباد رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل ، رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ ، محمد فرید الدین سابقہ ریاستی وزیر ، ضلع پریشد چیرپرسن شریمتی نجی شری جے پال نے بھی مخاطب کیا ۔ کوہیر میجر گرام پنچایت کے ٹی آر ایس پارٹی کے فاروق حسین نے کویلی چوراستہ پر ریاستی وزیر کے قافلہ روک کر کوہیر کی خستہ ہال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ایک یادداشت حوالے کی اس موقع پر موضع بلال پور میں ہریش راؤ ، والہانہ استقبال کیا گیا اس دوران ٹی آر ایس پارٹی قائدین کو کثیر تعداد موجود تھی ۔