16اہم مطالبات پیش کئے جائیں گے، مولانا سید محمود اسعد مدنی شرکت کریں گے
ظہیرآباد – 13۔اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی عبدالصبور قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب جمعیتہ علماء کا عظیم الشان اجلاس عام 14اکتوبر کو بعد نماز عصر تا رات دس بجے عیدگاہ میدان ظہیراباد پر منعقد ہورہا ہے – جس کی صدارت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا اور نگرانی ریاستی جمعیتہ کے حرکیاتی قائد جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا کریں گے اور بحیثیت مہمان خصوصی عالم اسلام کی عظیم شخصیت بصیرت قائد مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر جمعیتہ علماء ہند شرکت کریں گے۔ اس تاریخی اجلاس میں 16 اہم مطالبات پیش کے جائیں گے جب کہ ہزاروں فرزندان توحید اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ تلنگانہ وآندھرا کے تمام اضلاع کے صدور جمعیتہ ونظمائے اعلی شرکت کریں گے۔ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی مولانا عبدالقوی کا بھی خصوصی خطاب ہوگا ۔ تمام شرکاء کے لئے طعام کا نظم بھی رہے گا ۔ مولانا عبدالمجیب قاسمی، مفتی خلیل قاسمی ،حافظ اکبر ،حافظ ارشد اور عبدالقدیر نے تمام فرزندان توحید سے اپیل کی ہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ملی وجود اور حمیت اسلامی کا ثبوت دیں۔