ظہیرآباد میں آج حج تربیتی اجتماع

   

Ferty9 Clinic

ظہیرآباد۔/17 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے حج 2019 کے عازمین حج کے لئے ایک روزہ حج تربیتی و ٹیکہ اندازی کیمپ مسجد عرفات ظہیرآباد میں 18جولائی کو صبح 10 بجے تا شام 5 بجے منعقد ہوگا۔ اس موقع پر مقامی علماء کرام مناسک حج و عمرہ و زیارت منورہ کے زیر عنوانات خطاب کریں گے۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا جبکہ تمام عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کے بعد ظہرانہ ترتیب دیا جائے گا۔ جناب محمد غوث الدین موذن صدر حج ویلفیر سوسائٹی ضلع سنگارییڈی نے ضلع سنگاریڈی خاص کر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تمام خواتین و حضرات پر مشتمل عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے۔ مزید معلومات کیلئے 9440477438 ، 9494867786 پر ربط کرسکتے ہیں۔