ظہیرآباد میں آج پرجاپالنا پروگرام

   

ظہیرآباد ۔ 2 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ ظہیرآباد کے حلقہ جات 21 ، 22 ، 23 ، 24 اور 25 میں ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ پرجا پالنا پروگرام 3 جنوری کو صبح 8 بجے تا 12 بجے دن اور 2 بجے دن تا 6 بجے شام منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام بلدی حلقہ 21 میں واقع کورکٹہ ، بلدی حلقہ 22 میں واقع امبیڈکر کمیونٹی ہال ، بلدی حلقہ 23 میں واقع عاشور خانہ ، بلدی حلقہ 24 میں واقع موچی کمیونٹی ہال اور بلدی حلقہ 25 میں واقع ڈبل بیڈ روم کالونی میں منعقد ہوگا ۔ میونسپل کمشنر ڈی سبھاش راؤ دیشمکھ نے مذکورہ بلدی حلقہ جات کے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر حاضر ہوکر ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی 6 ضمانتی اسکیم سے استفادہ کے لئے درخواستیں داخل کریں ۔ درخواستوں کے فارمس مذکورہ مراکز پر دستیاب رہیں گے ۔