ظہیرآباد میں امیت شاہ کے خلاف احتجاجی دھرنا

   

ظہیرآباد۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی وزیر امیت شاہ کی جانب سے معمار دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کے خلاف احتجاج دھرنا منظم کیا کانگریس قائدین صدر کانگریس کے نرسملو نے کہا کہ راجیہ سبھا میں ڈاکٹر امبیڈکر پر امت شاہ کے ریمارکس بی جے پی کے تکبر کو ظاہر کرتے ہیں اور اس کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ امیت شاہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کو ڈاکٹر امبیڈکر کے بارے میں ان کے تبصرے کے لیے امت شاہ کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ اس موقع پر محمد خواجہ میاں سابق نائب صدر بلدیہ کے نرسملو صدر ٹاون کانگریس محمد ایوب صدر ایم پی جے فاروق علی محمد معیز جمیل قریشی مولانا عنایت علی کانگریس سری نیواس ریڈی ایوب دلت قائدین موجود تھے۔