ظہیرآباد میں اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب

   

ظہیرآباد۔ آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا 103واں یوم پیدائش کانگریس پارٹی ظہیرآباد کی جانب سے منایا گیا۔ اس موقع پر 65 ویں قومی شاہراہ کے کنارے اور انسپکشن بنگلہ کے قریب واقع آنجہانی اندرا گاندھی کے مجسمہ کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں صدر کانگریس ظہیرآباد منڈل پی نرسمہا ریڈی اور صدر ظہیرآباد ٹاؤن کے نرسملو نے آنجہانی وزیر اعظم کی ملک کے لئے کی گئی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ ان قائدین نے پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے پر بھی زور دیا۔ آنجہانی وزیر اعظم کے یوم پیدائش پروگرام میں پارٹی کے دیگر سرکردہ قائدین واجد پٹیل، نرسملو، گوپال، محمد فاروق علی، محمد جمیل الدین، محمد اکبر حسین، کے سبھاش، بھیما شنکر، طاہرہ بیگم، نصر اللہ خان، محمد نعیم احمد، ہریش ریڈی، جگدیشور ریڈی، محمد نظام، ناگ ریڈی اور دوسروں نے حصہ لیا۔