ظہیرآباد – 11 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیرآباد کوننٹی مانک راؤ کی ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے آج رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے خلاف بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے کی جانب سے کئے گئے نازیبا تبصروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے۔ آرٹی سی بس اسٹانڈ کے روبرو 65 ویں قومی شاہراہ پر بی آر ایس قائدین نے خواتین قائدین کے ساتھ مل کر بنڈی سنجے کا پتلا نذر آتش کیا ۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی ظہیرآباد ٹاؤن کے صدر سید محی الدین ، سابق ٹاؤن صدر محمد یعقوب ، بی آر ایس پارٹی ٹاؤن جنرل سکریٹری سریکانت ریڈی ، ٹاؤن ویمن صدر منجولا ، سرپنچ فورم کے صدر روی کرن ، سینئر قائدین متیالہ چندو ، بندی موہن ? سابق کونسلر ناما روی کرن ، نارائن ریڈی ، محمد جہانگیرقریشی ، محمد علی ، قائدین اسرائیل بابی ، رنگا ارون کمار ، محمد جلیل قریشی ، محمدکلیم ، چندرایا ، محمد ذاکر ، محمد سراج ، ستیم مدیراج ، نریش ریڈی ، شیخ کریم ، تیکومتلا گنیش ، کے رویندر ، ڈیوڈ ، لکشمی کانت ، اوپیندر ، بی آر ایس وی لیڈرز راکیش ، روی ، خواتین قائدین ، کارکنوں اور دیگر نے شرکت کی۔