ایک نوجوان شدید زخمی، ایک دن کا دلہا کرشماتی طور پر محفوظ
نیالکل ۔قومی شاہراہ مضافات میں کل ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان کی بر سر موقع ہلاک ہوگیا اور دوسرانوجوان شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے بموجب کل دوپہر عبدالرحمٰن نامی نوجوان کی شادی ہوئی اور شام وہ اپنے چار دوستوں کے ہمراہ شہر کے مضافات میں چائے نوشی کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار رنجہول بائی پاس ظہیرآباد میں ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی، جہاں دلہا عبدالرحمٰن اور ان کا ایک دوست ابراہیم کرشماتی طور پر محفوظ رہے لیکن ان کا ایک اور دوست17 سالہ محمد اعجاز اللہ ولد محمد عظمت اللہ بر سر موقع فوت ہوگیا وہ پالی ٹیکنیک کالج میں سال اول کا طالب علم تھا۔ایک اور نوجوان اسماعیل ولد امیر الدین کارپینٹر شدید زخمی ہے جسے حیدرآباد کے خانگی دواخانہ میں شریک کروادیا گیا ہے۔ نوجوان طالب کی حادثاتی موت سے علاقہ میں غم و الم کی لہردوڑ گئی برق رفتاری حادثہ کا سبب بتائی جارہی ہے کار کے دائیں جانب ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے کار چلانے والانوجوان شدید زخمی اور اس کے پیچھے بیٹھا نوجوان ہلاک ہوگیا رورل انسپکٹر روی گوڑ نے ایک خصوص میں ایک مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا نماز جنازہ رنجہول مسجد مفتی خلیل نے پڑھائی تدفین آبائی انجمن قبرستان رنجہول میں عمل میں آئی۔