ظہیرآباد 19/ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد میں جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر میلاد جلوس احترام کے ساتھ عیدگاہ میدان سے نکالا گیا ۔ عیدگاہ میدان میں گورے میاں سکندر صدرمیناریٹی کی قیادت میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا خطبہ نکاح جناب ضیاء الدین قاضی خطیب امام عیدگاہ نے پڑھایا حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری محمد تنویر الدین سابق انڈسٹریل کاریوریشن چیرمین نے جھنڈی دکھا کر جلوس روانہ کیا۔ جلوس میلاد البنی ﷺ میں پانی کی تقسیم کرتے ہوئے بھائی چارگی کا ثبوت دیا گیا ۔ جلوس ظہیرآباد کے مختلف علاقوں سے گشت کرتے ہوئے مین روڈ سے عیدگاہ میدان پہنچا۔ جلوس میلاد النبیﷺ میں سید رضوان قادری، سید فرحان قادری کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے شرکت کی ۔ جلوس کی نگرانی سید محب الدین قادری بابا نے کی۔ اجتماعی شادیوں اور خون کا عطیہ کیمپ میں نوجوانان ظہیرآباد نے خون کا عطیہ دیا۔ گورے میاں سکندر صدر منیاریٹی ، شیخ جہانگیر محمد، رفیق انصاری اے اظہر محمد معین محمد وسیم جنید ابرار کے علاوہ دیگر نوجوانوں انتظامات میں حصہ لیا۔ محکمہ بلدیہ، محکمہ پولیس، ڈی ایس پی سرکل انسپکٹر شیوالنگم سب انسپکٹر کاشی ناتھ نے جلوس میلاد کے انتظامات کئے ۔