ظہیرآباد میں حضرت شیخ شہاب الدین ترکی شہید ؒ کے عرس کا اہتمام

   

ایم پی سریش کمار شٹکار، رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ کے ہمراہ سیاسی قائدین کی درگاہ پر حاضری
ظہیرآباد ۔ 20ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ کانگریس ظہیر آباد سریش کمار شٹکار اور ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک راؤ نے اپنے اپنے پارٹی رفقاء کے ہمراہ معروف صنعت کار یاسر یافعی کی دعوت پر ظہیرآباد منڈل کے موضع شیخاپور میں واقع حضرت شیخ شہاب الدین ترکی شہیدؒ کے جاری عرس شریف کے موقع پر مزار ممدوح پر چادر گل شریف پیش کی اور اپنے حلقہ انتخاب میں بھائی چارہ اور امن امان کی برقراری کے لئے دعائیں کیں ۔ بعد ازاں انہوں نے مشہور قوال انیس صابری اور حسرت کی وجد آفریں قوالیوں سے لطف اندوز بھی ہوئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ہر سال ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر عرس شریف کو شاندار اور پرامن طریقہ سے منعقد کرتے ہیں ۔ اس موقع پر صدر بی آر ایس ظہیرآبادمنڈل ٹی نارائنا ، جھرہ سنگم منڈ کے صدر وینکٹیشم ، پی اے سی کے چیرمین مچیندر، ایس ٹی سیل منڈل کے صدر ہیرو راٹھوڈ ، جگدیشور ، سابق سرپنچ چنا ریڈی ، ڈپٹی سرپنچ محبوب خان، وجیندر ریڈی،محمدعظیم ، محمد مرتضیٰ، بھیم راؤ ، سرینواس ریڈی، محمد فیاض، موہن راٹھور کے علاوہ کانگریس قائدین خضر یافعی، ڈاکٹر اے چندر شیکھر، محمد خواجہ میاں، تنویر الدین و دیگر نے اپنی شرکت درج کرائی ۔