ظہیرآباد میں خون کا عطیہ کیمپ

   

ظہیرآباد 11 / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سٹ وین چرمین تلنگانہ این گریدھر ریڈی کی سالگرہ تقریب کے خصوص میں احاطہ ایم پی پی آفیس میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں 20 سے ذیادہ افراد نے خون کا عطیہ دیا سابق نائب صدرنشین بلدیہ محمد خواجہ میاں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ کیمپ کے ذریعہ ضرورت مند غریب مریضوں کو علاج کیلئے مفت خون دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دئے کر کسی مریض کی جان بچانا ایک عظیم نیکی ہے اور ہر فرد اپنا خون دئے کانگریس قائدین نے این گریدھر ریڈی کی عمردرازی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر جمیل قریشی اسماعیل سید مجیب الدین حبیب اللہ خان خواجہ سرکردہ کانگریس قائدین موجود تھی۔