ظہیرآباد میں دستور بچاؤ، وقف ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ

   

ظہیرآباد-21/ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا مفتی عبدالصبور قاسمی کنوینر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ شاخ ظہیرآباد نے آج یہاں عید گاہ میدان میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت اور دستور بچاؤ کے زیر عنوان 24/ مئی کو بعد نماز عصر تا رات 10/ بجے جدید عید گاہ میدان میں ایک احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا جس کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ الرحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کریں گے جب کہ مہمانان خصوصی مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ، حافظ پیر شبیر صدر جمعیت علمائے تلنگانہ، مولانا ابو طالب رحمانی کلکتہ، مولانا سید اکبر نظام الدین، مولانا غیاث احمد رشادی، ڈاکٹر متین الدین قادری، سید مسعود حسین مجتہدی اراکین آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، ڈاکٹر خالد مبشر الظفر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، مولانا شفیق احمد جامعی نمائندہ جمیت اہل حدیث تلنگانہ، مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ، سید شاہ ید اللہ حسینی عرف نظام بابا جانشین سجادہ منورہ خرد گلبرگہ شریف، محمد عبدالعزیز صدر ایم پی جے تلنگانہ، ضیاء الدین نیر صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت، سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ چیرمین حج کمیٹی تلنگانہ، سریش کمار شیٹکار رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد، حبیب ملت اکبر الدین اویسی قائد مقننہ مجلس اتحاد المسلمین، محمد رحیم خان وزیر بلدی نظم و نسق ریاست کرناٹک، کوننٹی مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد، سید عظمت اللہ حسینی چیرمین وقف بورڈ تلنگانہ، محمد فہیم قریشی صدر ٹمریز تلنگانہ، گریدھر ریڈی چیرمین سٹ ون، ایم اے فہیم چیرمین فورڈ کارپوریشن تلنگانہ، ڈاکٹر چندرشیکھر انچارج کانگریس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد، ڈاکٹر اجول ریڈی انچارج کانگریس حلقہ پارلیمان ظہیرآباد، محمد تنویر سابق چیرمین انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تلنگانہ، وائی نروتم سابق چیرمین پسماندہ طبقات، خضر یافعی شرکت کریں گے۔ اس احتجاجی جلسہ عام کی نگرانی مولانا عتیق احمد قاسمی کریں گے۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے عامتہ المسلمین و دیگر سیکولر ذہن رکھنے والے بردران وطن سے اس احتجاجی جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔