ظہیرآباد میں زیر تعمیر اوور بریج کا معائنہ

   

ظہیر آباد۔ 10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد ڈاکٹر جاں نثار معین کی درخواست پر ظہیرآباد فلائی اوور بریج کی تعمیری کاموں کا ریونیو آفیسرریونیو ڈیویژنل آفیسر راجو ایم آر او محکمہ تعمیرات و عمارات انجینئرز نے معائنہ کیا اور بریج کے احاطہ میں موجود جائیدادوں کے حصول، بجلی کے کھمبوں کی منتقلی، اور پل کے دونوں جانب سڑکوں کی تکمیل کے مسائل کو حل کرنے پل کی افتتاح سے قبل جائیدادوں، عوامی مسائل کی یکسوئی مالکین کے معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، بریج کے دونوں جانب عوام کی قابل لحاظ تعداد کی آمد و رفت کیلئے سڑکوں کی بہتر تعمیر ٹریفک نظام کی بہتر برقراری سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے عہددروں سے نمائندگی کی گئی آر ڈی او راجو محکمہ تعمیر عمارت شورع نے تمام مسائل کی سماعت کرتے ہوئے ہر ممکنہ اقدمات انجام دینے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر سدھاکر، سیدہ احمد، ایوب خان ٹیپو کرانتی سینامحمد یوسف شریف، موسٰی خان، محمد صابر پاشا، معیز لشکری عوام کی کثیر تعداد موجود تھے۔