ظہیرآباد میں سہ روزہ عرس تقاریب کا آج سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

ظہیرآباد ۔ پیر طریقت حضرت سید محمد سلیمان علی شاہ قادری المعروف سید محمد گوہر علی شاہ قادری و اعجازی کا 21 واں عرس شریف 4 فروری تا 6 فروری گوہر نگر عقب بھارت پٹرول پمپ ظہیرآباد میں منعقد ہوگا ۔ بروز جمعرات 4 فروری کو صندل شریف سید محمد بابا قاضی عرف سید مختار قاضی کے مکان سے برآمد ہوکر درگاہ شریف پہونچے گا ۔ جبکہ مراسم صندل مالی شریف سجادہ نشین سید محمد ثابت علی شاہ قادری المعروف سید محمد ذاکر علی شاہ قادری انجام دیں گے ۔ بعد نماز عشاء منعقد ہونے والے محفل سماع میں محمد خواجہ قوال قوالی پیش کریں گے ۔ بروز جمعہ 5 فروری کو بعد نماز فجر دعوت طعام اور چراغاں کا نظم رہے گا ۔ جبکہ بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ جس میں سید اسرار نظامی قوال اپنے ہمنوا کے ساتھ قوالی پیش کریں گے ۔ بروز ہفتہ 6 فروری کو تلاوت قرآن پاک و فاتحہ خوانی و تقسیم تبرک بعد نماز فجر عمل میں لائے جائیں گی ۔