ظہیرآباد میں شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم

   

ظہیرآباد ۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے آج ایم ایل اے کیمپ آفس میں اپنے حلقہ انتخاب میں شامل ظہیرآباد منڈل کے مختلف مواضعات کی 45 خواتین میں شادی مبارک کلیان لکشمی اسکیم کے تحت 45,05,200 لاکھ روپئے مالیتی چیکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے برملا کہا کہ ریاست کے غریب خاندانوں کیلئے اپنی لڑکیوں کی شادی کرنا ایک سنگین مسئلہ بن چکا تھا ۔ لیکن ریاستی حکومت کی شر وع کردہ شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیمات کی بدولت کئی لڑکیاں شادی کی بندھنوں میں بندھ چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ غریب عوام کے مسیحا بن چکے ہیں ۔ اس موقع پر ظہیرآباد منڈل کے ٹی آر ایس پارٹی کے صدر ایم جی راملو کے بشمول اراکین منڈل پریشد ، سرپنچس اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔