ظہیرآباد۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے آج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے منڈل جھرہ سنگم کے ہیڈکوارٹر میں کلیان لکشمی چیکس کی تقسیم کے ضمن میں منعقدہ پروگرام کے موقع پر 28 مستحقین میں 31 لاکھ 11 ہزار 248 روپے مالیتی چیکس تقسیم کئے۔ قبل ازیں اس موقع پر ڈی سی ایم ایس چیرمین ایم شیو کمار، سی ڈی سی چیرمین اوما کانت پاٹل، کیتیکا ٹمپل چیرمین وینکٹیشم، صدر کسان رابطہ کمیٹی سبھاش راؤ، جھرہ سنگم سوسائٹی چیرمین محمد غوث الدین، ایم پی ٹی سیرزرجنی پریا، وجیندر ریڈی، راچیا سوامی اور دیگر کے بشمول تمام مواضعات کے ایم پی ٹی سیز، سرپنچس اور استفادہ کنندگان موجود تھے۔