ظہیرآباد میں ضبط شدہ 350.5 کیلو گانجہ جلادیا گیا

   

ظہیرآباد : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ضلع سنگاریڈی کی ہدایت کے مطابق جونیئر سیول جج ظہیرآباد سری دیوی اور اشوک کمار سرکل انسپکٹر آبکاری ظہیرآباد کی موجودگی میں 2017 ء سے 2019 ء تک 13 مقدمات میں 350.5 کیلوگرام ضبط شدہ خشک گانجہ جلادیا گیا ۔ اس موقع پر ہیڈکانسٹیبلس شمس الدین ، باگیا کے علاوہ نریش ، شنکر ، موہن ، رام کرشنا ، اوما دیوی کانسٹیبلس اور ظہیرآباد ایکسائیز اہلکار موجود تھے ۔