ظہیرآباد میں ضلع ایس پی کے ہاتھوں ہیلت سنٹر کا افتتاح

   

ظہیرآباد۔21؍ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد میں ڈاکٹر للیتا ہاسپٹل کا افتتاح ضلع ایس پی روپیش کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ تقریب سے ڈاکٹر للیتا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں للیتا ہیلت کیئر ہاسپٹل ڈاکٹرس جنرل میڈیسن طبی معیاری خدمات کے ساتھ غریب عوام کو کم اجرت میں بہتر علاج و معالجہ نگہداشت کی جائیگی۔ مینیجنگ ڈائرکٹر، ڈاکٹر للیتا فیریٹلیٹی اینڈ کو ہر شہر میں توسیع دی جائے گی۔ ریاست تلنگانہ میں زیادہ مریضوں کوبہتر علاج کی فراہمی ان کا اولین مقصد ہے، ضلع ایس پی سنگاریڈی روپیش نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر للیتا ہسپتال کمیونٹی ہاسپٹل عوامی صحت کی دیکھ بھال کے فعال اقدامات کے ذریعے اپنے ظہیر آباد کو طبی مرکز بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو مستحسن اقدام ہے ۔