ظہیرآباد میں عادی سارق گرفتار

   

Ferty9 Clinic

ظہیرآباد ۔ ڈی ایس پی ظہیرآباد شنکر راجو نے یہاں پولیس سب ڈیویژنل آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ظہیرآباد کے مختلف مکانات میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جو حکیم پیٹ حیدرآباد کا رہنے والا ہے ۔ انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مال مسروقہ سے متعلق دی گئی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر ظہیرآباد ٹاون پولیس اسٹیشن سری کانت نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور دس دنوں کی مسلسل کاوشوں کے نتیجہ میں سرقہ کی واردات میں ملوث میر کاظم علی کو جو حکیم پیٹ حیدرآباد کا رہنے والا ہے اس وقت حراست میں لے لیا جب کہ وہ حیدرآباد سے ممبئی جانے کے دوران ظہیرآباد کے امرت سنگھ دھابہ کے قریب کچھ دیر کیلئے توقف کیا تھا ۔ پولیس نے ملزم سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا ۔