ظہیرآباد میں عازمین حج کا ٹیکہ اندازی پروگرام

   

ظہیرآباد ۔ یکم اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد غوری پیالیس فنکشن ہال میں موذن محمد غوث کی راست نگرانی میں ظہیرآباد کے منتخبہ عازمین حج میں ٹیکہ ویکسینیشن پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سابق انڈسٹریل کارپوریشن چیرمین محمد تنویر الدین ، صدرنشین بلدیہ محمد یونس جہانگیر قریشی ، کونسلر بلدیہ میر جاوید علی جے جے کنسٹرکشن نے شرکت کی ۔ محمد تنویر الدین نے مخاطب کرتے ہوئے تمام عازمین حج کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفر حج تمام اُمت مسلمہ کیلئے اہم فریضہ ہے ، تمام عازمین خیریت سے اپنی منزل تک پہنچیں ۔ ویکسینیشن ٹیکہ سے جسمانی تندرستی صحت کیلئے ضروری ہے ۔ اس موقع پر محمد جمیل کونسلر بلدیہ ، محمد حافظ مبین ، محمد باسط ، ضمیر انصاری موجود تھے۔