جماعت اسلامی کے شعبہ خدمت خلق اور ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن تلنگانہ کے اشتراک سے اہتمام
ظہیرآباد۔/17مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے شعبہ خدمت خلق اور ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن تلنگانہ کے اشتراک سے یہاں اسلامک سنٹر کے کانفرنس ہال میں رمضان اور فطرہ کٹس کی تقسیم کے ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی ظہیرآباد وائی نروتم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد ایک واحد جماعت ہے جو غریبوں ، محتاجوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھتی ہے۔ محمد ناظم الدین غوری نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اوربتایا کہ جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نے جاریہ لاک ڈاون کے دوران چار مراحل میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی ہے۔ اس موقع پر مسلم ایکشن کمیٹی کے ذمہ داروں محمد معز، محمد فاروق، ایم اے سمیع ایڈوکیٹ، سید مسعود حسین، محمد اعجاز پاشاہ نے جماعت اسلامی کی رفاہی و ملی خدمات کی ستائش کی اور آئندہ بھی اس طرح کے کاموں کی انجام دہی کی امید ظاہر کی جبکہ سید ملتانی سینئر کانگریس لیڈرنے خوشنودی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سکریٹری شعبہ خدمت خلق محمد مصطفی ، معاونین محمد عبدالرؤف، بلند احمد خان، سید اظہر الدین اور دیگر نے خدمات پیش کیں۔ تقریب کا آغاز معاون امیر مقامی محمد معین الدین کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔ نظامت کے فرائض محمد نصیر الدین نے انجام دیئے جبکہ اظہار تشکر محمد ایوب نے کیا۔ اس موقع پر محمد اقبال احمد، محمد یوسف، محمد لقمان، محمد محبوب غوری ، ایم اے عظیم اور دیگر کے علاوہ ارکان ، کارکنان، آئیٹا ، ایم پی جے، آئی وائی ایم کے نوجوان و دیگر موجود تھے۔